پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسپن بولدک میں طالبان قبضے کے بعد قتل عام قابل افسوس ہے۔
محمود خان اچکزئی نے چمن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تشدد پر دکھ ہوتا ہے، طالبان خونریزی سے گریز کریں، افغان جنگ سے پڑوسی بھی محفوظ نہیں رہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان قیام امن پر متفق ہوجائیں، سرحدی قبائل کو روایتی سرحدی تجارت کا حق ہے۔
ادھر امریکا اور برطانیہ نے اسپن بولدک میں عام شہریوں کے قتل عام کا الزام طالبان پر عائد کیا ہے۔
Comments are closed.