پنجاب کے آئی جی انعام غنی نے لودھراں کے اسپتال ملازمین کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے لودھراں کے واقعے پر آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اس ضمن میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ لودھراں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے 2 ملازمین کی جانب سے ایک لڑکی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
واقعے میں ملوث 1 ملزم نے لڑکی کو 20 ہزار رونے کے عوض نوکری دینے کی پیش کش کی تھی۔
ملزم نے لڑکی کو اپائنٹمنٹ لیٹر کے بہانے بلا کر ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
دوسری جانب میڈیکل ٹیسٹ اور جانچ کے ذریعے لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے جبکہ ملزمان نے عبوری ضمانت کرا لی ہے۔
Comments are closed.