محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور اور دیگر اضلاع کے اسپتالوں میں آج کے لیے آکسیجن پہنچا دی گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رات کو پولیس کی نگرانی میں میؤ، سروسز، جناح اور دیگر اسپتالوں میں آکسیجن پہنچائی گئی۔
عزیز بھٹی اسپتال گجرات کی آکسیجن سپلائی کالا شاہ کاکو کے پاس ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی متاثر ہوئی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.