اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مارچ 2021ء میں بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال مارچ میں 28 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں 15 اعشاریہ 87 کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں سرکاری شعبے میں 12 اعشاریہ 86 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
ایس بی پی کے مطابق مارچ میں 16 اعشاریہ 76 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 52 فیصد کم ہوئی، اس دوران سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 12 کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران نجی شعبے میں 1اعشاریہ 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اسی دورانیے میں سرکاری شعبے میں 35 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 9 ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری 1 ارب 39 کروڑ ڈالر رہی جبکہ اس دوران اسٹاک مارکیٹ سے 26 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا۔
ایس بی پی کے مطابق رواں سال 9 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کی شرح پچھلے برس سے 35 فیصد کم رہی۔
Comments are closed.