بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیٹ بینک کو پاکستان سے آزاد کیا جارہا ہے، مفتاح اسماعیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو پاکستان میں آزاد ہونا چاہیے، اسٹیٹ بینک کو پاکستان سے آزاد کیا جارہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی حاکمیت کا سودا کر رہی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا ہے کہ ہوم فنانس سے متعلق کوئی بھی بینک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو ہم سے رابطہ کریں ۔

اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے نیا الائنس بنالیا ہے جس میں جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور باپ پارٹی کو شامل کیا ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ اب یہ پیپلز پارٹی بہتر بتا سکتی ہے کہ وہ پی ڈی ایم اتحاد کے ساتھ چلنا چاہتی ہے یا نہیں۔

اسی پریس کانفرنس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے دن کراچی میں چھٹی دینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.