فن ٹیک کا مطلب ہے فائنانشل یا مالیاتی معاملات میں ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرنا، جب کہ startups چند افراد پر مشتمل نوآموز کمپنیوں کو کہتے ہیں۔
قوانین میں تبدیلی سے ان دونوں شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب ملے گی۔ نئے قوانین کے بعد غیرملکی سرمایہ کار کسی ہولڈنگ کمپنی کی مدد سے پاکستانی فن ٹیک اور اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
قوانین میں تازہ تبدیلی سے پاکستانی برآمد کنندگان کو بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شخص اپنی محنت کے پیسے وصول کرنے کے بجائے اس کے بدلے میں اثاثے حاصل کرنا چاہے تو اسے بھی سہولت ہو گی۔
محنت کے بدلے میں پیسے کے بجائے اثاثہ حاصل کرنے کو sweat equity کہتے ہیں۔
Comments are closed.