اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے کے لیے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ماہ رمضان المبارک 1442ہجری کے دوران بینک دولت پاکستان میں درج ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جس کی پابندی تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک بھی کریں گے۔
پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک، جس میں 2 بجے سے سوا 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا جبکہ جمعے کو دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے، جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی مزید ہدایات کے مطابق عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کاروباری (بینکنگ) اوقات پر عمل کیا جائے گا۔
پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے دو پہر ڈیڑھ بجے تک، جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا جبکہ جمعے کو عوام سے لین دین (بینکنگ) کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے، جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رمضان المبارک کے بعد مذکورہ اوقاتِ کار قبل از رمضان کے اوقات پر خود بخود واپس چلے جائیں گے۔
Comments are closed.