جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل کھیلنے کے خواہاں

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سُپر لیگ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں پی ایس ایل میں شرکت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کرکٹ کے اچھے مقابلوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ایک دن ضرور اس میں شرکت کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے سیزن 4 کی فرنچائز ملتان سلطانز میں اسٹیو اسمتھ بھی شامل تھے لیکن اسٹیو اسمتھ کہنی کی انجری کے باعث ان فٹ ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.