آسٹریلیا کے ماسٹر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ لفٹ میں پھنس گئے، وکٹ پر گھنٹوں گزارنے والے بیٹر پر 55 منٹ بھاری پڑ گئے اور ایک ایک لمحہ ایک ایک گھنٹے سے بڑا لگنے لگا۔
اس مشکل گھڑی میں آسٹریلوی نائب کپتان کے ٹیم میٹ مارنس لبوشین نے مدد کرنے کی کوشش کی لیکن رائیگاں گئی۔
اسمتھ اپنے فون سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے مدد بھی مانگی اور کہا کہ جب آپ لفٹ میں پھنس جاتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ کسی کے پاس کوئی تجویز ہے کہ میں کیا کرسکتا ہوں؟، کیونکہ میں تھوڑی دیر کے لیے ہی یہاں رہ سکتا ہوں۔
Comments are closed.