اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ 11 جنوری سے پہلے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لے لیں گے، میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، لگتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپریل میں الیکشن کرانے جارہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخابات تو کروانا ہی پڑیں گے،بدقسمتی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوقدم جمانے کی اجازت نہیں دی گئی، ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے طاقتور مافیاز اور اداروں کو قانون سے یوں بالاتر بنایا کہ گویا یہ ان کا استحقاق تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے ذریعے عدل و انصاف تمام شہریوں کو قانون کی نگاہ میں برابر بناتا ہے، ان کلیدی اسباب میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے تصورِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے، یہ حقیقی آزادی،سچی خودمختاری اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی راہ ہموارکرتا ہے۔
Comments are closed.