چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا انٹرنیشنل اسٹریٹ چلڈرن ڈے کے موقع پر کہنا ہے کہ لاوارث اور بے سہارا اسٹریٹ چلڈرن کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔
سارہ احمد نے انٹرنیشنل اسٹریٹ چلڈرن ڈے پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سڑکوں پر نظر آنے والے اسٹریٹ چلڈرن ہماری ذمہ داری ہیں۔
سارہ احمد نے کہا ہے کہ اسٹریٹ چلڈرن کے بارے میں ہمیں ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اسٹریٹ چلڈرن کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.