پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مسلسل چوتھا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 290 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 652 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس 468 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ آج بلند ترین سطح 46 ہزار 66 اور کم ترین سطح 45 ہزار 558 رہی۔
حصص بازار میں آج 18 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 618 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.