پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک کم ہو کر 45 ہزار 817 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 403 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 45 ہزار 779 رہی۔
بازار میں آج 21 کروڑ شیئرز کا کاروبار 6 ارب 22 کروڑ روپے میں طے ہوا۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 44 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 631 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.