a v hookup on xbox 360 california hookup bar asian girls secure hookup site whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی یونیورسٹی خود کش دھماکا، مقدمہ کہاں درج ہوگا؟

کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیرراز م ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے گا، معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔

کراچی یونیورسٹی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کو موصول ہوگئی، جس میں دھماکے کا وقت 1 بج کر 55 منٹ بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں حساس ادارے، سی ٹی ڈی، رینجرز اور پولیس کے لوگ شامل ہیں، موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج رینجرز نے حاصل کرلی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون خود کش حملہ آور لفٹ لے کر جائے وقوع پر پہنچی، اس سے قبل رکشے میں اس کے وہاں پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

انچار ج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجا عمر خطاب نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی خود دھماکے کی ذمے داری علیحدگی پسند تنظیم نے بھی قبول کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون خود کش حملہ آور نے کوئٹہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، وہ زمانہ طالب علمی میں بی ایس او میں شامل رہیں۔

خاتون کے خاندان کے دیگر افراد بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، والد حال ہی میں گریڈ 20 میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں، شوہر اور بہن بھی ڈاکٹر ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک خاتون خود کش حملہ آور کے خاندان کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ملا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.