پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 539 پوائنٹس اضافے سے 51 ہزار 482 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 529 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 51 ہزار 501 رہی۔
حصص بازار میں آج 28 کروڑ 66 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 487 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.