سیاسی ہلچل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس بے قرار رہا، دن میں نشیب و فراز کے بعد 62 پوائنٹس اضافے کے بعد بند ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج 650 پوائنٹس منفی بھی ہوا اور 175 پوائنٹس مثبت بھی ہوا۔
تاہم ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث انڈیکس کاروباری دن میں ہچکولے کھانے کے بعد 62 پوائنٹس مثبت پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 42 ہزار 12 ہے۔
حصص بازار میں آج 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کے اختتام پر 9 ارب بڑھ کر 7 ہزار ارب روپے ہے۔
Comments are closed.