پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 104 پوائنٹس کم ہوگیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 104 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 507 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 289 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 16 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 56 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 803 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.