پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، تاہم 100 انڈیکس میں 93 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
مارکیٹ بینچ مارک 100 انڈیکس 400 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 93 پوائنٹس کم ہو کر 45 ہزار 306 پر بند ہوا ہے۔
شیئرز بازارمیں 38 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 19 ارب روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 899 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.