لاہور سمیت پنجاب میں ڈیلٹا وائرس کے نمونوں کے ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ اسٹاف کی کمی بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے محکمہ صحت کے پاس ٹیسٹ کی مشین موجود لیکن اسٹاف موجود نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مشین پر چیک کرنے والی خاتون بائیولوجیکل ایکسپرٹ آسٹریلیا چلی گئیں، اور انھیں بیرون ملک جانے کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے این او سی بھی جاری کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایکسپرٹ کے جانے سے ڈیلٹا وائرس نمونوں کے ٹیسٹ بند ہوگئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں پنجاب کے نمونوں میں 60 فیصد ڈیلٹا وائرس پایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کا ڈیٹا نہیں بنایا جاسکا۔
Comments are closed.