مصر سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کی دُنیا کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح بھی مادام تساؤ کے میوزیم کی زینت بن گئے۔
لندن میں واقع مادام تساؤ کا میوزیم وہ جگہ ہے، جہاں دُنیا کی نامور شخصیات کے مومی مجسمے بناکر رکھے جاتے ہیں۔
اس میں تازہ اضافہ نامور فٹ بالر محمد صلاح کا ہے، اُن کے مجسمے کی رونمائی ہوگئی ہے۔
خود محمد صللاح بھی اس مجسمے کو دیکھنے کے لیے میوزیم پہنچے تو حیران رہ گئے۔
اپنے روایتی انداز میں بنائے گئے مجسمے کے ساتھ اُنہوں نے روایتی انداز اختیار کرتے ہوئے تصاویر بھی بنوائیں۔
انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی طرف سے کھیلنے والے محمد صلاح کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجسمہ اتنی مہارت سے بنایا گیا ہے کہ جیسے وہ آئینہ دیکھ رہے ہوں۔
Comments are closed.