اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق تاریخ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔
ارکان پارلیمان کے اعزاز میں عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگلے کچھ دنوں میں ہماری حکومت کی مدت پوری ہو جائے گی۔ کوشش ہوگی کہ ایسا نگراں سیٹ اپ تشکیل دیا جائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 15 مہینوں میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا ہے۔ آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو مشکلات سے نکالا۔ کڑے وقت میں حکومت سنبھالی جب ہر جانب خطرات تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا، آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا، یہ پل صراط بھی عبور کیا۔خطاب کے دوران وزیراعظم نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوانس صدر مملکت کو بھیجیں گے، جس کے بعد صدر مملکت 48 گھنٹوں میں ایڈوائس پر دستخط کریں گے۔
Comments are closed.