وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی جلسے میں پستول لے کر آنے والے گرفتار شخص سے متعلق بتادیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں خیبرپختونخوا حکومت کے تمام ملازمین بھی شامل ہیں، ہم نے اسلحہ کے ساتھ جسے گرفتار کیا ہے وہ کے پی محکمہ صحت کا ملازم ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے جلسے میں 15 ہزار کے قریب افراد آئے ہیں، ہم ہمیشہ سیاسی مخالفین کو تسلیم کرکے چلتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام ہے، ملک میں مہنگائی انہیں کی وجہ سے ہوئی، اتحادی حکومت کے سربراہوں کا فیصلہ ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے۔
Comments are closed.