اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سارہ انعام قتل کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد کی گئی، عدالت کے روبرو ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت سینئر سول جج محمد عاطف جمیل نے کی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی کیس کا باقاعدہ ٹرائل 20 فروری سے شروع کیا جائے گا۔
سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی پر مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.