کورونا وائر س کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے سبب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں کے 836 آکسیجن بیڈز میں سے 525 پر کورونا مریض ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختص 116 وینٹیلیٹرز میں سے 69 پر مریض زیر علاج ہیں، پمز میں 183 آکسیجن بیڈز میں 147 پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایچ آئی ٹی سی کے 105 آکسیجن بیڈز میں سے 90 پر کورونا مریض ہیں، پولی کلینک اسپتال میں 47 آکسیجن بیڈز میں سے 27 پر کورونا وائرس کے مریض ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پمز کے 21 وینٹیلیٹرز میں سے 10 پر کورونا مریض ہیں، آئی ایچ آئی ٹی سی کے 20 وینٹیلیٹرز میں سے 12 پر کورونا وائرس کے مریض ہیں۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پولی کلینک میں کورونا وائرس مریضوں کے لیے مختص وینٹیلیٹرز 100 فیصد بھر گئے، تین نجی اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص وینٹیلیٹرز مریضوں سے بھر چکے ہیں۔
Comments are closed.