بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: 81 افراد ڈینگی میں مبتلا، دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے

اسلام آباد میں ڈینگی جان لیوا صورتحال اختیار کرنے لگا، اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کا شکار دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

اس طرح رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔ رواں سال مجموعی طور پر 546 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آج ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد اسلام آباد کے دیہی علاقے روات اور ترلائی کے رہائشی تھے۔

اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 81 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے، جن میں سے 52 افراد دیہی اور 29 افراد شہری علاقوں کے رہائشی ہیں۔

دوسری جانب ڈی ایچ او (ضلعی افسر صحت) کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.