دارلحکومت اسلام آباد کے 600 مکانوں میں 2 ہزار کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی 27 گلیاں سیل کردی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں میں میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق جن مکانات میں کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں ان کے باہر پولیس اہل کار تعینات کیے جائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے انتظامیہ نے سیکٹر جی نائن ون، جی نائن فور، جی ٹین تھری، جی ٹین فور، ایف ایٹ ون اور ایف الیون تھری سمیت مختلف سیکٹرز کی ستائیس گلیاں سیل کردیں۔
Comments are closed.