بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سانحہ مری سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

مری کے رہائشی حماد عباسی نے دانش اشراق عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی، جس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کریں گے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ مری کے تمام ذمہ داروں کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ سانحہ مری میں جاں بحق اےایس آئی نوید کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، پولیس حکام نے اطلاع کے باوجود ایکشن نہ لیا۔

درخواست میں استفسار کیا گیا کہ 25 ہزار سیاحوں کی گنجائش والے مری میں 1 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو داخلےکی اجازت کیوں دی گئی؟

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تمام اعلیٰ حکام کا ایکشن نہ لینا مجرمانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.