کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے معمول کے تمام کیسزموخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کر دی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے معمول کے تمام کیسز مؤخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق 16مئی تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں معمول کے کیسز پر سماعت نہیں ہوگی۔
11اپریل تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔ ضمانت، حکم امتناع اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہوگی۔
اہم نوعیت کےمقدمات چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی منظوری سےسماعت کیلئےمقرر کئے جائیں گے۔
Comments are closed.