افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کا معاملہ ، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام نجی ہوٹلوں کو 21 روز کے لیے ریزرویشن سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تمام نجی ہوٹلوں اور 6 مارکیز میں افغانستان سے آنے والے غیر ملکیوں کو ٹھہرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
افغانستان سے آنےوالے غیر ملکی ہوٹلوں اور مارکیز میں ٹرانزٹ پیریڈ گزاریں گے ۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے نجی ہوٹلوں میں 21 روز کے لیے ریزرویشن پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے غیر ملکیوں کی آمد کے پیش نظرتمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، غیر ملکیوں کو ایئر پورٹ سے ہوٹل تک لانے کا سیکیورٹی پلان بھی مرتب کر لیا گیا،جس میں پولیس کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی معاونت کریں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں سندھ حکومت نے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان اور غیر ملکی شہریوں کی رہائش کے لیے فوری انتظامات شروع کردیے اور اس سلسلے میں ایک مرسلہ بھی جاری کیا ہے۔
Comments are closed.