بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

اسلام آباد کے بابو ہمارے فیصلے کر رہے ہیں، امتیاز شیخ کا شکوہ

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بات نہیں سنتا، کسی میٹنگ میں نہیں بلایا جاتا۔

ایک بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ اسلام آباد کے بابو ہمارے فیصلے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو چلانے والے کراچی کی گیس بند کردی گئی ہے، مہنگی ایل این جی دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے تحریک انصاف کے تحفظ سندھ مارچ کو ’ رانگ مارچ‘ قرار دیدیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مہنگی گیس لے کر انڈسٹری کیسے چلے گی، کراچی میں بجلی کی فراہمی کے لیے مزید کمپنیوں کو اجازت دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی مونوپلی اگلے سال ختم ہو جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.