آل پاکستان انجمن تاجران نے اسلام آباد میں ایف بی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لائے گئے کالے قانون کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس لگانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔
تاجروں کا مؤقف تھا کہ سیل ٹیکس رجسٹریشن کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ صدارتی آرڈیننس میں ایف بی آر کو دیے گئے اختیارات واپس لیے جائیں۔
Comments are closed.