
اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث 4 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آبادکے مطابق اسلام آباد کے 4 علاقوں میں کورونا وائرس کے باعث مکمل لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی نشاندہی پر 4 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ اے ٹو، سواں گارڈن، پی ڈبلیو ڈی اور بھارہ کہو میں آج رات سے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.