ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 28 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آبادکے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 966 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 22 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
اسلام آباد کے ڈی ایچ او نے ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر شہری جلد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 643 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں۔
شہرِ اقتدار میں اب تک کُل 1 ہزار 24 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
Comments are closed.