بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بچوں پر بھی وار

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑوں کے ساتھ بچوں پر بھی وارجاری ہیں، ایک دن میں مجموعی طور پر 548 مثبت کیسز سامنے آ گئے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے بچوں کو بھی نشانے پر رکھا ہوا ہے ، ایک دن میں 49 بچے کورونا وائرس کا نشانہ بن گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر اسلام آباد میں ایک سال سے 10 سال کی عمر کے 5 ہزار 291 بچے کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز ایک سے دس سال کے 49 بچے جبکہ 31 سے 45 سال کے 169 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح10 اعشاریہ 29 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 1 فی صد رہی، اسلام آباد میں مجموعی طور پر 53 ہزار 684 کورونا کے مثبت کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 6ہزار 589 ہے ، 81سال سے زائد عمر کے اب تک 499افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، اسلام میں کورونا وارس کے باعث شرح اموات ایک فی صد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.