وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے۔
اسلام آباد میں 12 ایسے درخت پائے جاتےہیں جوپولن الرجی کے پھیلاؤ کاباعث بنتے ہیں اور ان کی نشوونما بھی بہت تیزی سے ہوتی ہے، ان میں بلیک میلبری اور وائلڈ میلبری سب سے زیادہ خطرناک ہیں ۔
موسم بہار میں جب درختوں پر پھول پتے کھلناشروع ہوتے ہیں تو ان سے نکلنے والے زرات ہوامیں پھیل جاتے ہیں اور سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکرالرجی کا باعث بنتے ہیں ۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اسلام آباد ڈاکٹر حسن عروج کا کہنا ہے کہ پولن انسانی جسم میں مختلف طرح ری ایکٹ کرتی ہے جیسے آنکھوں میں پانی آنا، نزلہ زکام، مسوڑھے سوج جانا اور آگے جا کر استھما بھی بن جاتا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ پولن الرجی کے مریض ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، غیرضروری سفر سے پرہیز کریں اور گھر کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں ۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں پولن مارچ ، اپریل اور ستمبر اکتوبر میں انتہا پر ہوتی ہے۔
Comments are closed.