الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے حوالے سے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے۔
ای سی پی کی ابتدائی فہرست کے مطابق اسلام آباد میں100 نیبرہڈ کونسلیں تشکیل دی گئی ہیں۔
حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کو آویزاں کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ہر نیبر ہڈ کونسل کے اندر 4 وارڈز بنائے گئے ہیں۔
ای سی پی کے مطابق حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 9 تا 23 جنوری تک دائر کیے جاسکتے ہیں۔
ای سی پی کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی کو حلقہ بندی اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے، حلقہ بندی اتھارٹی 24 جنوری تا 7 فروری تک تجاویز اور اعتراضات کو نمٹائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نیبر ہڈ کونسلز اور وارڈز کی حتمی حلقہ بندی کی فہرست 16 فروری کو جاری کی جائے گی۔
Comments are closed.