اسلام آباد میں کورونا وائرس کی سنگل ڈوز ویکسین کین سائینو اب 80 سال کی بجائے 70 سال کے افراد کو ان سپاٹ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں ترلائی سینٹر سنگل ڈوز ویکسین کا اسلام آباد میں واحد مرکز ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق اسلام میں سنگل ڈوز ویکسین کین سائینو کو پہلے لگانے کی عمر 80 سال یا اس سے زائد افراد کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ ویکیسن 70 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد لگوا سکتے ہیں، سنگل شاٹ ویکسین آر ایچ سی ترلائی مرکز سے لگوائی جا سکتی ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیاء کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنگل شاٹ ویکسین کی وجہ سے بزرگوں کے لیے اسے لگوانے میں کم پریشانی ہے۔
Comments are closed.