بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں جلسے، جلوس، ریلی اور اجتماع کی اجازت نہیں، ڈی سی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں 5 سے زائد افراد کے کسی بھی جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23 جولائی 2022 سے نافذالعمل ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے اجتماع، جلسے، جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ پر جلسے، جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جگہ پر 5 سے زائد افراد اکٹھے نہ ہوں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل اسلام آباد میں شہباز گل کی حمایت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.