اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دادو میں 46، ڈیرہ اسماعیل خان میں 44، بہاولپور 43، لاہور 41، پشاور 40، اسلام آباد میں 39، گلگت 37 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
کراچی میں 35 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.