اسلام آباد میں بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کے احکام واضح کرنے کا بل قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی رکن مہناز اکبر عزیز نے بل ایوان میں پیش کیا۔
سماجی کارکن شہزاد رائے بل کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت نے کھلے دل کا مظاہرہ کیا، بل حکومت اور اپوزيشن دونوں کی کاوشوں سے منظور ہوا۔
ارکان کی اکثریت نے بل کے لیے تحریک کے حق میں ووٹ دیا، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں اس بل پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بل میں ایک ترمیم کرنا چاہتے ہیں، اس ترمیم کا فائدہ یہ ہوگا کہ شکایت عدالت میں درج کی جا سکے گی۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ پہلے بل میں کہا گیا تھا کہ شکایت حکومت کی قائم کردہ کمیٹی میں کی جاسکے گی، بل میں ترمیم کی ہے شکایت براہ راست عدالت میں کی جا سکے گی۔
بل کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 26 فروری کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Comments are closed.