بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں اعجاز الحق کی عمران خان سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعجاز الحق نے عمران خان سے گفتگو میں بہاولنگر کی نشست پر ضمنی الیکشن مل کر لڑنے سے متعلق بھی بات چیت کی۔

مسلم لیگ (ض) کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، طے پایا کہ 13 اگست جلسے کے بعد اس بارے میں باقاعدہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو باقاعدہ وارنٹ جاری کرکے تفتیش کی جاسکتی ہے۔

عمران خان نے اعجاز الحق سے گفتگو میں کہا کہ 13 اگست کو لاہور جلسے میں اہم اعلانات کروں گا اور مستقبل کالائحہ عمل دوں گا۔

اس سے قبل سابق ایم این اے قمر الزمان کھگہ کے بیٹے سہیل زمان کھگہ اور سردار سمیع نے عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.