لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر متاثرہ خاندانوں کا دھرنا جاری ہے۔
اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اور جماعت اسلامی کی قیادت نے دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔
پی ڈی ایم کی طرف سے احسن اقبال اور عبدالغفور حیدری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی دھرنے میں پہنچے۔
عبدالغفور حیدری نے دھرنے کےشرکاء سے خطاب میں کہا کہ ملک کو بچانا ہے تو ظلم و جبر کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر اور اُس کے مکین چند قدم پر موجود ہیں پر وہ دکھی شہریوں کا سہارا نہیں بن پاتے۔
سراج الحق نے خطاب میں کہا کہ ڈی چوک پر دھرنے دینے والے معصوم شہری اپنے والدین اور بچوں کی سلامتی سے متعلق دریافت کررہے ہیں۔
Comments are closed.