جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

اسلام آباد: قائداعظم کے یادگاری پورٹریٹ کی افتتاحی تقریب ملتوی

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یادگاری پورٹریٹ کی افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایکسپریس وے پر قائداعظم کے یادگاری پورٹریٹ کی افتتاحی چند دن کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کل بطور مہمان خصوصی شرکت کرنا تھی، جو خراب موسم کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق بانی پاکستان کے پورٹریٹ کی افتتاحی تقریب اب رواں ماہ کے آخر میں ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایمان، اتحاد اور تنظیم والے یادگاری پورٹریٹ کے آرٹسٹ سید جمال شاہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.