وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈزون سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما وقاص خٹک سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، جنہیں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں پی ٹی آئی کے کرک سے سابق یو سی ناظم وقاص خٹک سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، وقاص خٹک تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک سے ملاقات کیلئے جا رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص خٹک بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں سوار تھے، مشکوک گاڑی جان کر تلاشی لی تو بغیر لائسنس ایس ایم جی رائفل برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص خٹک کو گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔
Comments are closed.