اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چینی شہریوں کے لیے خصوصی امیگریشن کاؤنٹر قائم کردیا گیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس اسپیشل امیگریشن کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی کاؤنٹر کے ذریعے چینی مسافروں کی تیز ترین امیگریشن ہوسکے گی۔
شیخ رشید کی خصوصی ہدایت پر قائم کیے گئے اس کاؤنٹر کے ذریعےسی پیک ویزا ہولڈرز بھی استفادہ کرسکیں گے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے سی پیک کی علیحدہ کیٹیگری کا ویزا بھی جاری کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.