فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پائلٹ فہد سلطان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم پائلٹ فہد سلطان کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم پائلٹ پاکستان سے برطانیہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، اس لیے اسے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فہد سلطان جعلی لائسنس اسکینڈل کے مقدمے میں نامزد ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم پائلٹ کو گرفتاری کے بعد اسلام سے جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔
Comments are closed.