اسلام آباد کے ڈی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی وقفے وقفے سے رات بھر شیلنگ جاری رہی۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ایک بکتر بند گاڑی بھی جلا دی۔
ڈی چوک پر کارکنوں نے پولیس پر پتھر بھی برسائے۔ رات بھر کارکن کنٹینرز ہٹانے کی کوششیں کرتے رہے، پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور غلیلیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ڈی چوک پر گرین بیلٹ کو آگ لگادی۔ اس سے پہلے مظاہرین نے سری نگر ہائی وے اور بلیو ایریا میں بھی درختوں کو آگ لگائی۔
پولیس کارروائی کے دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شیلنگ سے رکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ بے ہوش ہوگئیں۔
شیلنگ سے ملیکہ بخاری، عالیہ حمزہ اور نوشین حامد سمیت دیگر رہنماؤں کی طبیعت بھی خراب ہوئی۔
Comments are closed.