جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اسلام آباد: 3 روز میں دیڑھ ہزار سے زائد بزرگوں کو ویکسین لگ گئی

اسلام آباد میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے،  تین دن کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ایک ہزار 566 بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔

ڈسٹرک ہیلتھ سروسز کے مطابق 12 مارچ کو اسلام آباد کے ویکسینیشن مراکز میں 396 بزرگ افراد کو کورونا ویکسین لگائی  گئی جبکہ  سب سے زیادہ بزرگ افراد کو پولی کلینک میں ویکسین لگائی گئیں۔

پولی کلینک میں 12مارچ کو 60 سال سے زائد عمر کے 115 افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ پمز اسپتال میں 12 مارچ کو 39  سینئر سیٹیزن کی ویکسینیشن کی گئی۔

مجموعی طور پر تین دن کے اندر ایک ہزار 566 عام  سینئر سیٹیزن کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.