اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی۔
عدالت عالیہ اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں درخواست ضمانت پر کل سماعت کرے گی۔
احتساب عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین تحریک انصاف کی ضمانتیں خارج کی تھیں، اس فیصلے کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل 2 رکنی بینچ کرے گا۔
دوسری طرف نواز شریف کی العزیزیہ، ایون فیلڈ میں حفاظتی درخواست ضمانت پر سماعت بھی کل ہوگی۔
نواز شریف کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔
عدالت نے ن لیگی قائد کی درخواستوں پر نیب وکلاء کو کل دلائل کےلیے طلب کر رکھا ہے۔
Comments are closed.