ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کی حدود میں اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی ہے، لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ رکھنے کی پابندی ہوگی۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی مزید 2 ماہ جاری رہے گی، سیاسی ریلیوں کو مقرر کردہ روٹ ہی استعمال کرنے دیا جائے گا، روٹ کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی ہوگی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آمد و رفت کے راستے کھلے رکھے جائیں گے، چند مقامات پر دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر چیکنگ کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے راولپنڈی میں داخلے کیلئے فیض آباد اور نائنتھ ایونیو آئی جے پی جنکشن بند رہے گا، ٹریفک کیلئے متبادل راستے مہیا کیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں تمام تقاریب اور معمول کی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
Comments are closed.